سیاسی گفتگو سے اجتناب،اوقات میں رہو، علی امین گنڈا پور نے فیصل کریم کنڈی کو وارننگ دیدی…
گورنر صاحب آپ کی گاڑی کا تیل میرے بجٹ سے جاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر کی گرانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا.
(سنگ میل نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا،
وزیراعلیٰ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین خان گنڈا پور نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا
کہ تمہارے پاس آئینی عہدہ ہے سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، آپ فارم 47 کی حکومت کے نمائندے ہو،
گورنر صاحب آپ کی گاڑی کا تیل میرے بجٹ سے جاتا ہے آپ کی گاڑی کا تیل بھی نہیں ہو گا گورنر ہاؤس کو عجائب گھر ڈکلئیر کر کے لوگوں کیلئے کھول دوں گا آپ کو نیچے شفٹ کر دوں گا اپنی اوقات میں رہو۔
دوسری جانب ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے،
لتر لگنا ضروری ہیں، میں سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گا، کل علی امین نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کی بات کی،
میں آج تمہیں چیلنج دیتا ہوں، کل آؤ قبضہ کرو، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔
وزیر اعلی خیبرپختوانخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کی گرانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔