کرشمہ کپور نے سلمان، شاہ رخ اور عامر خان کے راز کھول دیے
(ویب ڈیسک)بھارتی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے بالی ووڈ کے خانز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔
اداکارہ کرشمہ کپور ان چند بالی وڈ اداکاراؤں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈسٹری کی جان سمجھے جانے والے تینوں خانز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے،
کرشمہ نے سال 1996 میں عامر خان کے ساتھ بلاک باسٹر فلم “راجا ہندوستانی” سال 1997 میں شاہ رخ خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم “دل تو پاگل ہے” اور اُسی سال سلمان خان کے ساتھ فلم “جڑواں” میں کام کیا تھا۔
حال ہی میں ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کرشمہ کپور نے ان تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی یادوں کو تازہ کیا اور تینوں کی مختلف خصوصیات پر بات کی۔
کرشمہ کپور کا کہنا تھا ہم سب ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں، میرے خیال میں وہ سب بہت خاص اور ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں،
ان کے کام کرنے کا انداز بالکل مختلف ہے اور یہ ان کے بارے میں کافی منفرد بات ہے۔ تینوں خانز کی انفرادی کوالٹیز پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھ
ا کہ مستی مذاق میں سلمان خان سب سے آگے ہوتے ہیں لیکن شوٹنگ میں بہت زیادہ سننجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کنگ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ بہت محنت کرنے والے اداکار ہیں اور بہت لگن سے کام کرتے ہیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘شاہ رخ خان آپکے ساتھ بیٹھیں گے اور اپنی لائنز دہرائیں گےجو بہت بہترین کوالٹی ہے.
یہ بھی پڑھیں:تیسرا ٹی 20، بھارت کی سری لنکا کو سپر اوور میں شکست
اس کے بعد عامر خان کے بارے میں کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ پرفیکشنسٹ ہیں۔ کرشمہ کا مزید کہنا تھا کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،
اسی لیے مجے اداکاروں کا مشاہدہ کرنا بہت پسند ہے اور میں نے خصوصی طور پر ان کا مشاہدہ کیا اور ان کی بہترین کوالٹیز کو اپنایا۔
خیال رہے کہ کرشمہ کپور نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1991 میں فلم پریم قیدی کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے راجا ہندوستانی، حسینہ مان جائے گی، دل تو پاگل ہے اور زبیدہ جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا،
انہوں نے “دل تو پاگل ہے” کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا,
وہ آخری بار ہومی اداجانیہ کی نیٹ فلکس انڈیا کی وہ ڈن اٹ مرڈر مبارک میں نظر آئی تھیں۔
کرشمہ اگلی اداکاری “ابھینئے دیو “کے تھرلر شو براؤن میں کریں گی، وہ اس وقت ٹی وی شو “انڈیاز بیسٹ ڈانسر 4” کی میزبانی کر رہی ہیں۔