پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں کوالیفائی کر لیا

(سنگ میل نیوز)پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا نے جیولین تھرو کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس میں جاری جیولین تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی کے مقابلے شروع ہوگئے جہاں ان کے مدمقابل بھارتی حریف نیرج چوپڑا بھی تھے ،

قومی ہیرو ارشد ندیم نے 86.59 کی تھرو پھینک کر مین راؤنڈ (فائنل) کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ بی میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، گریناڈا سے تعلق رکھنے والے اے پیٹرز نے 88.63 میٹر کی تھرو کی اور وہ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھری کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

جیولن تھرو کے مقابلوں میں گروپ اے سے 4 کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جرمنی کے جولین ویبر 87.76 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے
کینیا کے جولیس ییگو 85.97 میٹر کی تھرو کی۔

جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ نے 85.63 میٹر کی تھرو کی، فن لینڈ کے ٹونی کیرنن نے 85.27 میٹر کی تھرو کی اور وہ گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔

پیرس روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میں پوری طرح فٹ اور اچھی طرح سے تیار ہوں،

میں نے اس ایونٹ کے لیے بہت محنت کی ہے، میں پاکستان کے لیے میڈل لانے کی بھرپور کوشش کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں