میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں کل اہم تقریب ہو گی

(سنگ میل نیوز )صوبہ بھر کے میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو کل انعامات سے نوازا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کیلئے 25 کروڑ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں،نوے شاہرائے قائداعظم میں وزیر اعلی کیجانب سے کل میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب ہوگی۔

تقریب کے دوران گذشتہ چار سالوں کے پوزیشن ہولڈرز کو سکالرز شپس اور میڈلز دیئے جائیں گے۔تقریب ایوان وزیر اعلی میں منعقد  کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چار سال قبل پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ہونے والی سرکاری تقریب ختم کر دی گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں