وزیراعلیٰ سندھ جامعہ کراچی کے تحقیقاتی ادارے میں سرمایہ داروں کی مداخلت کا نوٹس لیں، ایکشن کمیٹی

جامعہ کراچی کے تحقیقاتی ادارے آئی سی سی بی ایس کے ملازمین کی ایکشن کمیٹی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جامعہ کراچی کے سب سے بڑے تحقیقی ادارے انٹر نیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز (ICCBS) کے انتظامی معاملات میں دو سرمایہ داروں اور سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی بےجا مداخلت کا سختی سے نوٹس لیں آئی سی سی بی ایس میں نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے عمل میں جلد بازی کرکے اشتہار کے ذریعے سندھ کے باہر سے کسی من پسند آدمی کو بطور ڈائریکٹر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو جامعہ کراچی کے ایکٹ اور کوڈ کے خلاف ہے، جامعہ کراچی کے مروجہ قوانین کے مطابق سینٹر کے تین حاضر سروس سینیئر پروفیسروں میں سے کسی ایک کو ادارے کا ڈائریکٹر مقرر کیا جائے، آئی سی سی بی ایس سمیت یونیورسٹی کے تمام سینٹروں پر ماڈل اسٹیچوٹس کے نفاذ کو یقینی بنایا جائےیہ بات جامعہ کراچی ICCBS کی پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم ICCBS ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر محمد علی کاظمی اور سفیر محمد نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ڈاکٹر شاہ حسن اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں