کراچی ائیرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع

کراچی میں 6 اکتوبر کو ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے اور دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکا کیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشتگرد نے اپنی گاڑی کو چینی باشندوں کے کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لاکر دھماکا کیا، خودکش دھماکا آؤٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں