’ہمارے گھر میں صرف ایک اے سی تھا‘، سنجے کپور نے ماضی کی داستان سنادی

بالی وڈ اداکار سنجے کپور سینئر اداکار انیل کپور اور بونی کپور کے چھوٹے بھائی ہیں جب کہ کپور خاندان اس وقت بالی وڈ میں اپنا ایک مقام بنائے ہوئے ہےاس خاندان کا شمار ممبئی کے امیر ترین گھرانوں میں کیا جاتا ہے لیکن شروعات میں یہ امیر ترین خاندان بھی معمولی حیثیت رکھتا تھاحال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اداکار سنجے کپور نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کیا جب ان کے پاس رہنے کیلئے اچھا گھر اور سونے کیلئے ایک عدد بیڈ بھی نہیں تھادوران گفتگو سنجے کپور نے انکشاف کیا کہ ’ہم چیمبور میں 2 بیڈ روم والے ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، دادی کے انتقال کے بعد دادا ہمارے پاس آگئے تھے اور مجھے وہ کمرہ جو میں اپنی بہن رینا کے ساتھ شیئر کرتا تھا انہیں دینا پڑا‘سنجے کپور نے بتایا کہ’ہم کمرے میں گدوں پر سوتے تھے، ہمارے گھر میں صرف ایک اے سی تھا جو میری ماں اور والد کے کمرے میں تھا، اس لیے میں کبھی کبھی رات کو ان کے کمرے میں صوفے پر سو جاتا تھا‘اداکار نے اپنے والدین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میرے والدین اس وقت تک باہر نہیں گئے جب تک کہ انہوں نے ہماری پوری فیملی کو باہر نہیں بھیج دیا، انہوں نے ہمیں بہترین تعلیم دی‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں