پاکستان کا تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈر کرنےکا فیصلہ
کراچی- پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4 نئے بحری جہاز بیرون ملک سے آرڈرکرنےکا فیصلہ کرلیاچیئرمین پی این ایس سی سلطان چاولہ کے مطابق جہاز آرڈر طےکرنے کے لیے پی این ایس سی ٹیم رواں ہفتے چین روانہ ہورہی ہے اور پی این ایس سی کے لیے جہاز چین سےخریدیں جائیں گےانہوں نے بتایا کہ ا یک جہازکی بیشتر رقم پاکستانی روپے میں ادا ہوگی، پہلا جہاز تقریباً ایک سال بعد مل سکتا ہے جب کہ دیگر بعد میں دستیاب ہوں گےچیئرمین پی این ایس سی نے مزید کہا کہ نئے جہازوں سے پی این ایس سی کارگو ترسیل صلاحیت 40 فیصد بڑھ جائےگی جب کہ 2 پرانےجہاز 8 ارب روپے میں بیچنےکے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، مارچ تک فروخت مکمل کریں گے
Load/Hide Comments