علیزے سلطان اور فیروز خان کے ایکدوسرے پر نام لیے بغیر وار، دونوں کی انسٹا اسٹوری وائرل
پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے فیروز اور ان کی موجودہ اہلیہ پر نام لیے بغیر طنز کے تیر چلائے ہیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر علیزے سلطان نے معنی خیز انسٹا اسٹوری شیئر کی جو کئی پیجز پر وائرل ہےعلیزے نے اپنی انسٹا اسٹوری میں نام لیے بغیر اداکار اور ان کے اہلخانہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر دکھاوے کا الزام عائد کیا، علیزہ نے لکھا کہ اور جب بچے بیمار ہوتے ہیں تو وہ انہیں میرے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں
بظاہر یہی لگتا ہے کہ علیزے سلطان نے یہ طنز فیروز اور ان کے اہلخانہ پر کیے ہیں کیونکہ علیزے سلطان کی یہ معنی خیر انسٹاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے گزشتہ روز فیروز اور علیزے سلطان کی چھوٹی بیٹی فاطمہ کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی تھیں ڈاکٹر زینب کے مطابق فاطمہ فیروز نے ان کے کلینک کا دورہ کیا جہاں ان دونوں نے خوشگوار وقت ساتھ گزارا
اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین ڈاکٹر زینب کا ان کے سوتیلے بچوں کے ساتھ اچھا رویہ دیکھ کر ان کی تعریفیں کر رہے تھےتاہم فیروز خان نے بھی علیزے کی اسٹوری وائرل ہونے کے بعد اپنے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی اور ذو معنی پیغام لکھا فیروز نے اپنی شیئر کردہ تصویر پر لکھا ‘توجہ چاہیے؟ اسٹار بنا دوں؟
اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان میں بچوں کے معاملے پر کیا طے ہوا تھا؟ واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر تصفیہ ہوا تھا، جس کے مطابق فیروز خان بیٹے سلطان کو اپنے پاس رکھیں گے جبکہ بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزے سلطان کے پاس رہیں گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز اور علیزے کو اپنے بچوں سے کسی بھی وقت فون یا ویڈیو کال کے ذریعے بات کرنے کی آزادی ہو گی۔ اس کے علاوہ فیروز خان بیٹی فاطمہ کے اخراجات کے لیے علیزے سلطان کو ماہانہ 75000 روپے دیں گے اور اس رقم کی ادائیگی وہ ہر ماہ کی 3 تاریخ تک کریں گے جبکہ بیٹے سلطان کے تمام اخراجات بھی فیروز خان اُٹھائیں گے تصفیے میں بیٹی فاطمہ کے ماہانہ اخراجات میں 10 فیصد کا سالانہ اضافہ بھی شامل ہے اور فیروز خان بیٹی کے تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ کسی بھی طرح کے ایمرجنسی اخراجات کے بھی ذمے دار ہیں یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے علیزے سلطان سے 2018 میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی