پولیس کا باراتیوں کی صورت پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ، دلہا شادی کارڈ لیکر پہنچ گیا
فیصل آباد پولیس نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی باراتیوں کی شکل میں چکمہ دینےکی کوشش ناکام ہوگئی اور کئی کارکن دھرلیے گئے تاہم اب 3 گھنٹے بعد دلہا شادی کا کارڈ لےکرخود پہنچ گیافیصل آباد پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا تھاکہ سرگودھا روڈ پربارات کی شکل میں جانے والےپی ٹی آئی کے27 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں، کارکن پھولوں سے سجی 8 بڑی گاڑیوں میں سوار تھے اور بارات کی شکل میں جانے کی کوشش کر رہے تھےپولیس نے روک کر تلاشی لی تو شناخت ہونے پر حراست میں لے لیا گیا تاہم اب تین گھنٹے بعد دلہا شادی کا کارڈ لےکر خود سرگودھا روڈ پہنچ گیا۔ پولیس نے سرگودھا روڈ پر باراتیوں کی گاڑیوں کو کھڑا کیا ہوا ہے۔ دلہے کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کو غلط فہمی ہوئی، پولیس نے پی ٹی آئی قافلہ کا حصہ سجھ کر بارات کی گاڑیاں روکیں انہوں نے کہا کہ پولیس نے ڈرائیورز سے موبائل فون اورگاڑیوں کی چابیاں لے لیں، گاڑیاں سجا کربارات کی روانگی کیلئےدولہےکےگھرجارہی تھیں، میری بارات ہاؤسنگ سوسائٹی سے امین پور بنگلہ جانی تھی