ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سیاست قربان کی: وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی دن پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس سےتجاوز پرقوم کومبارکباد دی ہےایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس سنگ میل کوعبورکرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور دیگر حکام لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کےبھروسے کا عکاس ہے، استحکام اور ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنےکی ناکام کوششیں کررہے ہیں مگر میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کرونگا وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگےواضح رہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کرلی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں