کراچی ائیرپورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی ائیر پورٹ خودکش حملہ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر خودکش حملے سے متعلق سی ٹی ڈی تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہےسی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے
نامزد ملزمان میں دھماکےکےماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب کا نام بھی شامل ہے جبکہ عبدالرحمان عرف رحمان گل کے علاوہ نجی بینک کی حب چوکی کا افسر اور اکاؤنٹ ہولڈر بھی نامزد ہیں مقدمے میں دہشتگردی، ٹیررفنانسنگ، دھماکا خیز مواد، قتل اوردیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں خیال رہے کہ رواں برس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب خوکش دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ رینجرز اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے تھےتفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کیلئے چھوٹی کار استعمال کی گئی تھی۔ کار سوار خودکش حملہ آور غیر ملکی شہریوں کے قافلے کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کار سوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جبکہ کار میں ممکنہ طور پر بارود تھا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں