اداکارہ نرگس فخری کا قتل کیس میں نامزد اپنی چھوٹی بہن سے تعلق کیسا ہے؟
بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی چھوٹی بہن عالیہ فخری ان دنوں نیو یارک کی جیل میں قید ہیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دسمبر کی صبح سالہ عالیہ فخری اپنے سابق بوائے فرینڈ کی رہائش گاہ 2 منزلہ گیراج کے باہر پہنچیں اور زور زور سے چیخی چلائیں کہ ‘آج تم سب کا آخری دن ہے، تم سب مرو گے’اس دوران پڑوسی شور شرابا سن کر گھروں سے باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر بری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا رپورٹس کے مطابق عالیہ کا سابق بوائے فرینڈ 35 سالہ جیکب اور اس کی 33 سالہ خاتون دوست ایٹین اوپر والی منزل میں سورہے تھے، آگ بجھانے کے بعد دونوں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا، دونوں کی موت گھر میں دھواں بھر جانے اور جھلسنے سے ہوئی اداکارہ کی بہن عالیہ فخری کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی چل رہی ہے نرگس کا اپنی بہن سے رابطہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ نرگس اپنی چھوٹی بہن عالیہ سے 20 سال سے نہیں ملیں بتایا جارہا ہے کہ عالیہ اور نرگس کے درمیان 20 سال سے کوئی تعلق نہیں ہےالبتہ ان کی لڑائی ہوئی ہے یا دیگر کوئی مسئلہ ہے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا پر کچھ بتایا نہیں گیا