خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خوارج ہلاک، 6 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تین مختلف کاررائیوں میں 22خوارج ہلاک جبکہ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس دوران 9 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فورسز کی شمالی وزیرستان میں دوسری کارروائی میں 10خوارج مارے گئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں سکیورٹی فورسز نے چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی اور حملے کی کوشش میں 3خوارج ہلاک کردیے گئےآئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں