پی ٹی آئی کی 14 دسمبر کی کال فیض حمید کے ٹرائل کو مد نظر رکھ کر دی گئی، واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی 14 دسمبر کی کال کی وجوہات پاکستان کے لیے نہیں بلکہ 14 دسمبر کی تاریخ فیض حمید کے ٹرائل کو مد نظر رکھ کر دی گئی کراچی میں فیصل واوڈا نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہناتھاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کے پاس جانے کا مقصد قومی کاز ہے، میں یہاں کسی مطلب سے نہیں آیا ہوں، میں دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں، میں اورمصطفیٰ کمال پیار سے بھی بات کرتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی کام کرواسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ روز دھرنا، احتجاج پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، پی ٹی آئی کا بھی مینڈینٹ ہے ان سے اختلافات ہوسکتے ہیں مگر انہیں عزت دینی ہوگی، بانی پی ٹی آئی کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بیوی اور قیادت اس پر کام کررہے ہیں