کسی کو اندازہ نہ تھاکہ شامی فوج باغیوں کیخلاف لڑنے سے ہی انکار کردےگی: ملیحہ لودھی

سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ شامی فوج باغیوں سے بالکل ہی لڑنے سے انکار کردے گی ، باغیوں کا دمشق پر قبضہ سیاسی زلزلے سے کم نہیں ، یہ شامی حکومت کے اتحادیوں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے سے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور سیاسی توازن میں بڑی تبدیلی آئے گی ماہر مشرق وسطیٰ امور منصور جعفر نے کہا کہ ماضی میں عراق، لیبیا اور افغانستان میں ایسے ہی حکومت تبدیلی کی کوشش کی گئی لیکن وہاں استحکام نہیں آ سکا، شام میں بھی ایسی ہی مشکلات کا سامنا ہوگاماہر بین الاقوامی امور ہما بقائی کا کہنا تھا کہ شامی باغیوں کی کمانڈ اور ڈسیپلن بہت اچھا ہے، اسی لیے انہوں نے تیزی سے مختلف شہروں پر قبضہ کیا اور شامی فوج کو پیچھے دھکیلا، امید ہے شام الیکشن کی طرف جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں