عمران پارٹی رہنماؤں پر عدم اعتماد کرچکے، حمایت نہ کریں تو مذاکرات کا کیا ہوگا؟ خواجہ آصف

وفاقی وزير خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تو اپنے پارٹی رہنماؤں پر پہلے ہی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہيں انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں اگر اس پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہوں اور بانی پی ٹی آئی کی حمایت نہ ہو تو یہ مذاکرات کہاں جائيں گےپروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اچانک مذاکرات کی بات سے لوگ حیران رہ گئے ہیں دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی بات کرے یا پھر سول نافرمانی کی بات کرےانہوں نے کہا کہ ایک ہاتھ میں تلوار لے کر دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں