ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
اسلام آباد- ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزافاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل2024 متعارف کروادیا بل مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا گیا ہے مسودہ بل کے مطابق اس بل کا مقصد ایک متحرک ڈیجیٹل معاشرہ، ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت اور مؤثر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دے کر پاکستان کو ایک بااختیار ملک میں تبدیل کرنا ہے مسودہ کے مطابق جدت، اقتصادی ترقی اور سماجی بہبودکو آگے بڑھانےکے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئےگورننس کو بہتر بنانا ہے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ اس بل کے ذریعے نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کرنا ہے تاکہ ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تمام سطحوں کی حکومتوں کی نگرانی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اقدامات کو مربوط اور ہم آہنگ کرتے ہوئے ان پالیسیوں کو نافذ کیا جائے حکومت کا کہنا ہے کہ بل محفوظ اور ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا کی مؤثر حکمرانی پر زور دیتا ہے اور ڈیجیٹل پبلک انفرااسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دیتا ہے اور ڈیٹا ایکس لیئر کو فروغ دیتا ہے وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہ یونیفائیڈ ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی سے دستاویزات کی تصدیق کا وقت بچےگا، شہریوں کا ایف بی آر، ایکسائز، اسٹیٹ بینک اور میڈیکل ہسٹری کا ڈیٹا اسی آئی ڈی میں محفوظ ہوگا