عطا تارڑ کا 9 مئی کے کرداروں کی سزا اور سیاسی دہشت گردی کے خلاف بیان

لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب گرین ٹاؤن میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے بعض کرداروں کو سزا مل گئی ہے اور اب مرکزی کردار کی باری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں، تاہم ملک میں سیاسی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہے، جس میں ملک کے دفاعی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں اور دفاعی نظام پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ملے گی اور جو دشمن کے خواب کو حقیقت بنانے کی کوشش کرے گا، وہ سزا سے بچ نہیں پائے گا۔

وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی سیاست میں اختلافات سیاسی سطح پر ہونے چاہئیں، لیکن شہدا کے ساتھ دشمنی نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی اور معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، مزید مہنگائی کم ہو گی اور عوام کی مشکلات حل کی جائیں گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں