سائرہ یوسف پر دوسری شادی کیلئے کتنا دباؤ ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سائرہ یوسف نے دوسرے شادی کے ارادے اور اپنے لائف پارٹنر میں پائی جانے والی خوبیوں کے حوالے سے بتادیا اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دوسری شادی، مالی آزادی اور لائف پارٹنر میں پائی جانے والی خوبیوں کے حوالے سے گفتگو کی دوسری شادی کے لیے دباؤ کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میرا خیال ہے ٹائم اب بدل گیا ہے، معاشرے میں طلاق کی شرح بڑھ گئی ہے اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ ہمارے بڑوں کو بھی یہ سمجھ آرہا ہے کہ رشتہ فوری ختم کرنے کے بعد اب دوبارہ کسی نئے رشتے سے نہیں جڑ سکتے سائرہ یوسف نے کہا کہ معاشرہ آپ پر دوسری شادی کرنے کا دباؤ ڈالتا ہے اور بولتا ہے کہ زندگی میں مرد کا ہونا ضروری ہے لیکن اب لوگ سنگل ماؤں کو بھی قبول کرنے لگے ہیں لائف پارٹنر میں کون سی خصوصیت دیکھتی ہیں؟لائف پارٹنر کی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے سائرہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ لائف پارٹنر میں خوف خدا ہونا چاہیے اور یہ ہی خصوصیت میرے لیے سب سے ضروری ہے ہر لڑکی کا خود مختار ہونا ضروری ہے: سائرہ یوسف
خواتین کے مالی طور پر مضبوط ہونے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ مالی خودمختاری ضروری ہے، اگر آپ کا خاندان مضبوط ہے تو ان کا تعاون اہمیت رکھتا ہے، میرے خیال میں ہر ایک کا بیک گراؤنڈ مضبوط نہیں ہوتا اس لیے ہر لڑکی کا خود مختار ہونا ضروری ہے