’پی ایم ڈی سی کی مجرمانہ غفلت، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے طلبا کو فیسوں کے نام پر ذبح کیا‘

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کی سربراہ پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی مجرمانہ غفلت کے باعث پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے طلبا کو فیسوں کے نام پر ذبح کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سال اول کے طلبا سے 30 لاکھ سالانہ تک فیس وصول کی گئی، ہم اضافی فیسیں واپس کرائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی کمیٹی اجلاس میں پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت کے حکام نے تسلیم کیا کہ طلبا سے بھاری فیسیں وصول کر کے زیادتی کی گئی اسلام آباد میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کا معاملہ زیر بحث آیا اس موقع پر کمیٹی کی سربراہ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا قانون بڑا واضح ہے کہ پی ایم ڈی سی فیسوں کو کنٹرول کر سکتا ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز بچوں کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے سوال کیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس 30 لاکھ سالانہ تک کیسے پہنچ گئی؟ کوئی تو جواب دے یہ 9 لاکھ روپے تک اضافی فیس واپس کیوں نہیں ہوئیں؟پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز مافیا کو جنم دیا، سال 2024 میں طلبا سے وصول کردہ اضافی فیس واپس کرائیں گے سربراہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی سے 2023۔24 مین طلبا سے وصول کردہ فیس اسٹرکچر طلب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور طلبا ان سے براہ راست ملیں، طلبا اور والدین کا نام صیغہ راز میں رکھیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں