فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، فوج کیساتھ کشیدگی کم

اسلام آباد – جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت معاملے میں درجہ حرارت میں کمی لائیں فواد چوہدری نے پیر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، اپنی اس ملاقات کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا کہ انہیں اور تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ افراد کے بجائے ایشوز پر توجہ دیں اور فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سیاست میں تحریک انصاف کو جائز اسپیس مل سکے فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے عمران خان سے پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے بیرون ملک سے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ کا کنٹرول پاکستان واپس لانے کو بھی کہا۔ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آرمی چیف سمیت ملٹری اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے فواد چوہدری کی طرح پی ٹی آئی کے کئی سینئر رہنما بھی یہی چاہتے ہیں کہ عمران خان کا جارحانہ انداز سے استعمال ہونے والا ایکس اکاؤنٹ کنٹرول میں رکھا جائے کیونکہ اس اکاؤنٹ اور پارٹی کے سوشل میڈیا کو فوج مخالف مہمات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے تاہم، وہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر ممکنہ ردعمل کے خوف سے عوام میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور نہ ان میں عمران خان پر فوج اور اس کی اعلیٰ کمان پر حملے بند کرانے کیلئے اصرار کرنے کی جرأت ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں