نبیل ظفر نے شوبز میں اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
لاہور: پاکستان کے باصلاحیت کامیڈی اداکار نبیل ظفر نے شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتادی۔
ایک تازہ انٹرویو میں ٹی وی اداکار نے بتایا کہ ان کا اصلی نام نبیل نہیں بلکہ ندیم تھا اور شوبز میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے فلمسازوں کے اصرار پر اپنا نام تبدیل کیا۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ جب انہوں نے فلمی پروجیکٹ سے شروعات کی تو اس وقت انڈسٹری میں ندیم بیگ کے نام سے ایک سپراسٹار موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے فلمسازوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ندیم کے نام سے ایک بڑا اداکار موجود ہے چناں چہ آپ اپنا نام تبدیل کرلیں۔
اداکار کے مطابق اگرچہ میری پہلی فلم فلاپ ہوگئی لیکن تبدیل شدہ نام میرے ساتھ چمٹ گیا اور آج لوگ مجھے ندیم ظفر کے بجائے نبیل ظفر کے نام سے جانتے ہیں۔
Load/Hide Comments