جمائما نے اپنی فلم میں عمران خان کی بھانجی کا کونسا ڈائیلاگ شامل کیا ہے؟

لندن: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ’whats love got to do with it‘ میں سابق شوہر کی بھانجی کے کہے ہوئے جملے شامل کیے ہیں۔

جمائما نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم میں عمران خان کی بھانجی کے کہے ہوئے جملوں کو بطورِ ڈائیلاگ استعمال کیا ہے جس سے وہ ماضی میں بےحد متاثر ہوئی تھیں۔

’جب میرے والدین نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے سب لڑکوں میں سے کون سا لڑکا سب سے زیادہ پسند آیا ہے۔ تو میں نے کہا نہیں! آپ انتخاب کریں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ اگر یہ فیصلہ غلط ثابت ہو تو میں کسی کو قصوروار ٹھہرا سکوں۔‘

یہ جملے عمران خان کی بھانجی کے ہیں جو انہوں نے اپنی شادی سے قبل اپنے والدین کو کہے تھے، جمائما کی فلم ’whats love got to do with it‘ کی کہانی اس ہی ڈائیلاگ کے گرد گھومتی ہے یعنی فلم میں پاکستان میں روایتی انداز سے کی جانے والی ارینج میریج رسم و رواج اور رہن سہن کو دکھایا گیا ہے۔

جمائما کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ جب عمران خان کی بھانجی سے یہ جملے سُنے تو یہ ناصرف ان کیلئے دلچسپ تھے اور وہ ان سے محظوظ ہوئیں بلکہ یہ ان کو ہمیشہ یاد بھی رہے اور یہی وجہ ہے کہ اب یہ اُن کی نئی فلم کا حصہ ہیں۔

جمائما کی فلم کی کہانی برطانیہ کی کثیر الثقافتی کمیونٹی میں ارینج میریجز اور پاکستانی کلچر کی عکاسی کرتی ہے جمائما کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں گزرے ہوئے وقت کی وجہ سے اس فلم کی کہانی اور کرداروں کو لکھنے میں بےحد مدد ملی۔

جمائما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ارینج میرج کو سالوں کامیاب اور خوشحال دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوئیں کیونکہ برطانیہ میں شادی کا رواج اس سے بلکل مختلف ہے۔

ہالی ووڈپروڈیوسر اور رائٹر جمائما نے اس فلم کو اپنے پرانے دوست یعنی پاکستان کیلئے لکھا ہوا ایک محبت بھرا خط قرار دیا ہے۔ جمائما نے اپنی نئی فلم ’whats love got to do with it‘ کو جلد پاکستان میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

یاد رہے کہ مزکورہ فلم کو برطانیہ سمیت کئی ممالک میں فلم اگلے ماہ نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا فلم میں پاکستان کی اداکارہ سجل علی جبکہ بھارتی اداکارہ شبانہ عظمیٰ سمیت برطانوی فنکاروں نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں