ماہرہ خان نے شاہ رخ کے ساتھ اپنی تصویر پر جذباتی کیپشن ڈال دیا

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم ’رئیس‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شاہ رخ خان اور ماہرہ خان نے 2017 میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔

بالی وڈ کنگ کی نئی فلم ’پٹھان‘، ’رئیس‘ کے ٹھیک پانچ برس بعد ریلیز ہوئی ہے اور ماہرہ خان نے اس اہم موقع کوضائع نہیں ہونے دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے اور اداکارہ نے اس پر جذباتی کیپشن لکھا ہے ’میرا پٹھان‘ اور اس پر ایک دل کی ایموجی بھی لگائی۔

فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ اور شاہ رخ کے علاوہ نوازالدین صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

فلم ’رئیس‘ میں کام کے بعد شاہ رخ اور ماہرہ خان متعدد مواقع پر ایک دوسرے کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں