سوشل میڈیا اسٹار نے اسلام کیلئے لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اور یوٹیوب اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے

کراچی: پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل حسن عابد نے اسلام کیلئے اپنے لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اور یوٹیوب کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے۔

حسن عابد کو انسٹاگرام پر ڈھائی لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے ہیں اور یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ان کے لاکھوں فالوورز اور سبسکرائبر تھے۔

اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ پر حسن عابد نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی وڈیوز کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ وڈیوز کی گردش ان کے گناہوں میں مزید اضافہ کرے۔

انہوں نے ایک تفصیلی نوٹ تحریر کیا جس میں اسلام سے متعلق اپنی رغبت کو بیان کیا ہے، ایک موٹیویشنل وڈیو شیئر کرکے حسن عابد نے لکھا کہ اس وڈیو نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور مجھے درست راستہ دکھایا ہے۔

حسن عابد نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ میں نے لاکھوں فالوورز والے اپنے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیئے ہیں اور مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے اور نہ کبھی افسوس ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں