شعیب اختر نے عامر کی ممکنہ واپسی پرسوال اٹھا دیا
لاہور: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے محمد عامر کی ممکنہ واپسی پرسوال اٹھا دیا۔
ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کو واپسی کا عندیہ دیا جانا درست نہیں،ماضی میں ہم بھی قومی ٹیم سے ڈراپ ہوتے رہے، مینجمنٹ 12سال تک مجھ سے ناراض رہی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہتھیار ڈال دیے جائیں،ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ پاکستان کی ضرورت کیا ہے۔
محمد عامر انٹرویوز میں کہتے رہے کہ انھوں نے کرکٹ میں جان لگائی، دوسری جانب حقیقت یہ ہے کہ ان کو ماضی میں سزا ہوئی،غلط کیا تھا تو سزاوار ٹھہرے، آپ نے پاکستان کرکٹ کیلیے اچھا نہیں کیا،ملک نے آپ کو جو کچھ دیا،اس کو واپس لوٹانا چاہیے تھا۔
Load/Hide Comments