غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
واشنگٹن: چین نے کہا ہے کہ غبارے کو مار گرانے سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا کے غبارہ گرانے سے فریقین کی باہمی تعلقات مستحکم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اوررد عمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اس سے قبل چین نے مبینہ جاسوس غبارے کو گرانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکا کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
ہفتے کو امریکا نے ریاست کیرولائنا کے ساحل کے قریب 60 ہزار فٹ پر پرواز کرنے والے مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرایا تھا۔ چین کا کہنا تھا کہ غبارے جاسوسی کے لیے نہیں تھا بلکہ ائیر شپ تھی جو موسم سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے بھیجی گئی تھی اور راستہ بھٹک کر امریکی فضائی حدود میں پہنچی تھی۔
Load/Hide Comments