پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کالعدم قرار
کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر لگائی گئی پابندی کو کالعدم قرار دیدیاسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پیمرا کی جانب سے کورٹ رپورٹنگ پر پابندی کےخلاف درخواست پر سماعت کی عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد پیمرا کے فیصلے کے خلاف کورٹ رپورٹرز کی درخواست منظور کرلی اور کورٹ رپورٹنگ پرپابندی سے متعلق پیمرا کی ڈائریکشن کالعدم قرار دے دی عدالت نے صحافیوں کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دیدی
Load/Hide Comments