ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ، کس شہر کا درجہ حرارت منفی 15 ہوگیا؟
ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا غیر ملکی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ سوات میں منفی 3، قلات میں منفی 2 اور کوئٹہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب راولپنڈی میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور میں 9 اور کراچی میں صبح سویرے درجہ حرات 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائی رہے گی
Load/Hide Comments