نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی سے ابوظبی جانے والے طیارے میں نشے میں دھت خاتون نے فضائی میزبان کو مکا مار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نشے میں دھت 45 سال کی خاتون نے طیارے میں ہنگامہ کردیا۔ اکانومی ٹکٹ رکھنے والی اطالوی خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی کوشش کی اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے روکنے پر آپے سے باہر ہوکر مکا مار دیا۔
طیارے کے عملے نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نےاپنے کپڑے اتارنا شروع کردئیے اور طیارے میں بھاگنا شروع کردیا۔ سیکورٹی کے عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments